ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔پرتھ میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 131 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 129 سکور بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور بابر اعظم 9 گیندیں پر 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ 23 کے مجموعی رنز پر وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں 36 رنز پر افتخار احمد کی اننگز اختتام پذیر ہوئی۔
شان مسعود اور شاداب خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 88 تک پہنچایا تاہم شاداب خان بھی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور شان مسعود 94 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستان کو چھٹے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز نے 31 برینڈ ایونز اور کپتان کریگ ایرونز نے 19،19 رنز کی بالترتیب اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار جب کہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آصف علی کی جگہ محمد وسیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔
style=”display:none;”>