اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل کرتےہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ تین رکنی بنچ کے سربراہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ وقت کم ہے جلد مختصر فیصلہ سنایاجائےگا ۔
بنچ کے رکن جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ دوسرے فورمز کو نیب مقدمات بھجوانے کے لئے کسی قانون کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے ججز کو نیب قانون سے استثنی حاصل نہیں۔ اسی طرح سول افسران اور عوامی عہدیدار بھی نیب قانون کے دائرہ اختیار میں شامل ہیں ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ فوج کے سوا کسی دوسرے ادارے کے سربراہ ہونے پر فوجی افسر بھی نیب قانون کی زد میں آجاتا ہے ۔
عدالت نے باون سماعتوں کے بعد مقدمے کافیصلہ محفوظ کیاہے۔