صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی ہسپتال کے 37 ملازمین کو کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے حکم کی توثیق کردی ۔ رسک الاؤنس دینے کے لیے تازہ سمری پی ایم سیکریٹریٹ بھیجنے کا حکم برقرار رکھا۔
صدر مملکت نے محتسب کے حکم کے خلاف وزارت قومی صحت خدمات کی اپیل مسترد کردی ۔ نِرم اور فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال کے 37 ملازمین کو نان کلینیکل قرار دے کر الاؤنس سے محروم کر دیا گیا تھا۔
style=”display:none;”>