اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27ستمبر 2023کو شائع کر دی جائے گی۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وتجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو شائع کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروادیئے جائیں گے۔