اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں پولیس فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو سزائے موت اور 3 کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے سزائے موت ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے 3 دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا تھا۔ بائیس سالہ نوجوان اسامہ ستی، جنوری 2021 کے دور ان سرینگر ہائی وے پر فائرنگ میں ہلاک ہو گئے تھے۔
style=”display:none;”>