الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت معاشتی بحران میں دھنس گئی ہے۔ مشکل فیصلے کرنے کے باجودہ آئی ایم ایف پلان بحال کرنے کو تیار نہیں ہے، اگر اتحادی حکومت نے الیکشن بجٹ میں ریلیف نہ دیا تو رہا سہی سیاسی ساکھ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گی ۔
نجی اخبارایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر حکومت کی خواہش ہوتی ہے کہ الیکشن میں جانے سے پہلے عوامی بجٹ پیش کیا جائے لیکن پی ڈی ایم حکومت ایسا کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے، کیونکہ آئی ایم ایف کسی طور پر پلان بحال کرنے کو تیار نہیں ہے، اور آئی ایم ایف نے پیکیج بحال کرنے کیلیے کڑی شرائط رکھ دی ہیں۔
حکومت آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ کردہ 6 ارب ڈالر میں سے تاحال محض 2 ارب ڈالر کا ہی انتظام کرسکی ہے، ایک طرف حکومت کی سیاسی بقاء کا سوال ہے تو دوسری طرف ملکی بقاء بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے، ایسے میں تمام سنجیدہ طبقات یہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد الیکشن کرا دیے جائیں تاکہ نئی آنے والی حکومت سخت معاشی فیصلے لے سکے۔