یوٹیوبر جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا۔ جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھو ٹے الزامات لگانے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔ ملزم نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر مبینہ طور پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا۔ اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔
style=”display:none;”>