متحدہ عرب امارات میں قومی اتحاد ریل نیٹ ورک پر کام تیزی سے جاری ہے۔چینی کمپنی کےساتھ مشترکہ طور پر شروع کئے گئے ریلوے ٹریک پر تقریباً 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔منصوبہ متحدہ عرب امارات کیلئے نقل و حمل کاایک اہم نظام ہوگا جس کی لمبائی 1200کلومیٹر ہے۔
یہ اہم صنعتی اورزیادہ آبادی والے علاقوں اور بندرگاہوں کو ملانے میں بھر پور کردار ادا کرے گا۔متحدہ عرب امارات میں اتحاد ریل کامنصوبہ سعودی عرب کی سرحد سے عمان سرحد تک پھیلا ہوا ہے جو خلیجی ریلوے نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ ثابت ہوگا۔
style=”display:none;”>