دریائے جہلم پر آزاد کشمیر میں بننے والے 720 میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے کروٹ ہاہیڈرو پاور پراجیکٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بڑی خوشی ہے کہ 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ حکومت کے پونے چار سال میں اس منصوبے پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی۔
یہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا پن بجلی کا پہلا منصوبہ ہے۔ میں اس منصوبے میں تعاون پر چینی حکومت کا شکرگزار ہوں۔
style=”display:none;”>