خواتین ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 70 رنزبنائے۔سلمیٰ خاتون 24 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ پاکستان کی طرف سے ندا ڈارا ور ڈیانا بیگ نے 2۔2 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی خواتین ٹیم نے 71 رنزکا مطلوبہ ہدف 12.2اوورزمیں ایک وکٹ پر حاصل کیا۔سدرہ امین 36 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔
style=”display:none;”>