چیئرمین پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد ان سے حلف لیا اور لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ کنٹینر پر موجود تھے
عمران خان نے کہا کہ قائدِ اعظم نے انگریزوں سے آزادی دلائی تھی، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔ یہ مارچ سیاست یا میرے ذاتی مفاد کے لیے نہیں ہے اس کا مقصد صرف اور صرف اپنی قوم کو آزاد کرانا ہے۔
عمران خان نے کہا میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے فیصلے ملک میں ہوں، لندن امریکہ میں نہیں ، ہمیں کوئی حکم نہ دے کہ روس سے سستا تیل لینے کی اجازت نہیں، اس حکومت کی جانب سے 50 سال میں ریکارڈ مہنگائی کی گئی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت نے 1100 ارب روپے کی کرپشن کے کیسز معاف کرائے، یہ سمجھتے ہیں کہ مسلط چوروں کو قبول کر لیں گے، یہ قوم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے، چوروں کو قبول نہیں کرے گی۔
style=”display:none;”>