افغان مرکزی بینک کے اربوں ڈالرز کے اثاثے جاری کرنے کے لیے امریکا اور طالبان حکام نے ایک دوسرے کو تجاویز پیش کی ہیں۔ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا، سوئٹزرلینڈ اور دیگر فریقوں کے ساتھ ایک میکنزم تشکیل دینے پر بات چیت کر رہا ہے جس میں ادائیگیوں کا فیصلہ بین الاقوامی بورڈ کی مدد سے کیا جائے گا۔ طالبان کے ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ وہ اس فنڈ کو تیسرے فریق کے ماتحت دینے کی امریکی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں۔
style=”display:none;”>