ایران کے ایٹمی ادارے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے نے سینکڑوں نئی سینٹری فیوجز میں گیس ڈالنے کا حکم دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان مشینوں کو یورینیم افزودہ کرنے لیے فعال کرنا ہے۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا کہ اس طرح ایران کے تزویراتی قانون کا نفاذ ہو گا ایرانی مفادات کا تحفظ ہو گا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کو بھی اس اقدام سے آگاہ کر دیا ہے۔
style=”display:none;”>