زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو نیشنل تائیوان یونیورسٹی رینکنگ 2022 نے پاکستان کی سرفہرست اورزراعت کے میدان (فیلڈ) میں دنیا کی 120 ویں بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا جبکہ گزشتہ سال یہ جامعہ بین الاقوامی سطح پر 154 ویں پوزیشن پر فائز تھی۔
اس امر کا اظہار زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ڈینز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ فیلڈکے ساتھ ساتھ زرعی یونیورسٹی نے سبجیکٹ کیٹیگری میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں انہوں نے کہا کہ اس مہینے شائع ہونے والی این ٹی یو رینکنگ کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ایگریکلچر سائنسز سبجیکٹ میں دنیا کی 44 ویں بہترین یونیورسٹی؛پلانٹ اینڈ اینیمل سائنسز میں 113 ویں اور انوائرنمنٹل سائنسز اینڈ انجینئرنگ سبجیکٹ میں 184 ویں پوزیشن لینے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
انہوں نے فیکلٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں زرعی یونیورسٹی مزید کامیابیاں و کامرانیاں سمیٹتے ہوئے زراعت کو درپیش مسائل کے حل اور نئے سبز انقلاب کی بنیاد رکھے گی ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر نے بتایا کہ کیو ایس رینکنگ کے مطابق جامعہ زرعیہ ایگریکلچر اور فارسٹری کے سبجیکٹ میں بین الاقوامی سطح پر 74 ویں نمبر اور پاکستان میں پہلی پوزیشن لینے والی جامعہ ہے۔ جبکہ باقی رینکنگ میں اس کو نمایاں مقام حاصل ہے۔
style=”display:none;”>