افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن یونامہ نے افغان عبوری حکومت سے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئےفوری طور پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر یونامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ برس سے خواتین کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے جہاں خواتین پر تشدد کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ افغان عبوری حکومت خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق عالمی برادری کے خدشات اور الزامات کو مسترد کردیاہے۔افغان عبوری حکومت کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں خواتین کو تمام شرعی حقوق دئیے جارہے ہیں۔