اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے خلاف ہیں۔
اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی مکمل، مساوی اور بامعنی شرکت پر زور دیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ خواتین پر پابندیاں انسانی حقوق کے منافی ہیں جس کا کوئی جواز نہیں اور انہیں ختم کرنا چاہیے۔
style=”display:none;”>