برطانیہ میں جولائی میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ملک میں کساد بازاری کے امکانات ہیں۔ شماریات کے دفتر نے بتایا کہ پچھلے مہینے کنزیومر پرائس انڈیکس تیزی سے بڑھ کر 10.1 فیصد تک پہنچ گیا جو جون میں 9.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔
بینک آف انگلینڈ نے رواں مہینے کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ اس سال مہنگائی 13 فیصد تک پہنچ سکتی ہے جو 1980 کے بعد بلند ترین سطح ہوگی۔ پچھلے ہفتے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کی معیشت مسلسل دوسری سہ ماہی میں کم ہوئی۔
style=”display:none;”>