فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ شہیدہونے والے افراد کی شناخت 47 سالہ عماد ابو رشید اور 35 سالہ رمزی زبارا کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق نابلوس کے قریبی مہاجرین کیمپ سے ہے، واقعے میں تیسرا شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس کی فتح موومنٹ کی شاخ الاقصیٰ بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے افراد ان کے کارکن تھے۔
style=”display:none;”>