دس جولائی کو نانگا پربت کی انتہائی بلندی پر پھنس جانے والے دونوں پاکستانی کوہ پیما بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔ بیس کیمپ کے ذرائع کے مطابق امتیاز سدپارہ اور حسن شگری منگل کی سہ پہر 3 بجے خیریت سے بیس کیمپ پہنچے ہیں۔ 7600 میٹر کی بلندی پر ان دونوں کوہ پیماؤں کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ اس کے بعد بیس کیمپ میں دونوں کوہ پیماؤں کی سلامتی سے متعلق تشویش پھیل گئی تھی۔
style=”display:none;”>