پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر جمعرات کو وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج کیا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
آج نماز جمعہ کے بعد تمام ملک میں احتجاج ہو گا. جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 4, 2022
تحریک انصاف نے نماز جمعہ کے بعد ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے، ہر پاکستانی اس احتجاج میں شرکت کرے #حقیقی_آزادی_مارچ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 4, 2022