آج دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف کا حقیقی ازادی مارچ شاہدرہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا۔
رات گئے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ داتا دربار تک پہنچ گیا، اس دوران لانگ مارچ کا شہر کی سڑکوں پر پرجوش استقبال دیکھنے میں آیا۔ داتا دربار پہنچ کر لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کے احترام کا اعلان کیا گیا اور شرکاء گھروں کو چلے گئے۔
لاہور کے مختلف مقامات پر عمران خان لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے رہے۔ اس دوران انہوں نے سیاسی مخالفین اور اسٹیبلشمنٹ سے جلد از جلد صاف شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا ہم ریڈ زون میں نہیں جائیں گے، صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک اور اداروں کی خاطر خاموش ہیں ورنہ ان کے سینے میں بہت سے راز ہیں۔
style=”display:none;”>