سندھ کے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ 3 سے 5 جولائی کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ 3 تا 5 جولائی سمندر میں تیز لہروں کے سبب ماہی گیروں کو محتاط رہیں۔ پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 29 جون سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔
رواں ہفتے کے آخر میں یہ ہوائیں شدت اختیار کرکے ملک کے جنوبی حصے میں پھیل سکتی ہیں۔ یکم سے 4 جولائی کے دوران کراچی حیدرآباد ،ٹھٹہ ،بدین میں آندھی،تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر ،خضدار ،لسبیلہ اور دیگر علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ کشمیر، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم نے انتباہ دیا ہے کہ تیز ہوا یا آندھی کے سبب کمزور انفراسٹرکچر کے نقصان کے بھی خدشات موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بارشوں کا پانی چاولوں کہ کاشت کے لئے مفید ہوگا ، 30 جون سے 4 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور ژوب ،زیارت ، خضدار ، لسبیلہ و دیگر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
2 سے 4 جولائی کے دوران اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔