وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بندوقیں اکٹھی کر رہی ہے اور ان حالات میں حکومت ان کے ساتھ کیسے مذاکرات کر سکتی ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ یہ ایک طرف اسلحہ اکٹھا کر رہے ہیں تو ان کے ساتھ مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔ ان کو مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں۔‘
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ’یہ فتنہ اپنے اس شیطانی کھیل کو اس شیطانی مارچ کے ذریعے سے پورا کرنا چاہتا ہے، یہ اسلام آباد آ کر جلسہ کرنا تو اس کا مقصد نہیں ہوسکتا، اس کا مقصد یہی ہے کہ یہ لاشیں گرائے، امن و امان کی ایسی صورتحال پیدا کرے کہ لوگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ الجھ پڑیں،یہ اپنے ہی بندوں کی لاشیں گرا کر کہیں گے کہ یہ سب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ کیا ہے۔
style=”display:none;”>