پاکستان کے زیادہ تر علاقے اس وقت ہوا کے شدید کم دباؤکی لپیٹ میں ہیں ، جس سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی، ٹھٹہ، بدین، حیدر آباد ، دادو،ا ٓواران، پنجگور، پسنی، جیوانی اورگوادر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔اس دوران قلات، لسبیلہ ، خضدار،ژوب، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ کشمیر،گلیات ، مری ،ایبٹ آباد، مانسہرہ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہیں ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی ۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، چلاس 38، بہاولنگر، نور پور تھل 37، دالبندین ، میر کھانی اور اوکاڑہ میں36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
style=”display:none;”>