وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ جن لوگوں نے عمران خان کی حمایت کی تھی اب وہ بھی ان سے دور ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ ورکشاپ کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے کسی بھی قسم کے احتجاج کی صورت میں ان کی حمایت کرنے والے افراد اور صوبوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
style=”display:none;”>