عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا سے کورونا کا خاتمہ نظر آ رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس ایڈہانم نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وبا کے اختتام کے حوالے سے ہماری پوزیشن اتنی اچھی نہیں تھی۔ ابھی ہم اختتام تک تو نہیں پہنچے مگر اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ اس وبا کا خاتمے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا تو وائرس کی مزید اقسام سے صورت حال انتہائی غیریقینی ہو سکتی ہے۔ ادارے کی جانب سے چھ پالیسی پیپر جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانم نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں اپنی پالیسیوں کا جائزہ لے کر انہیں مضبوط بناسکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ زیادہ خطرے سے دوچار علاقوں میں 100 فیصد ویکسی نیشن اور ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔
style=”display:none;”>