اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلوچستان کے طلبہ کی شکایت کا جائزہ لینے کیلئے کمیشن کے کنوینر رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کی سربراہی میں کمیشن نے یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچستان کے طلبا کی شکایت ایک سنگین مسئلہ ہے اور یہ کمیشن ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی احکامات کی روشنی میں قائم کیا گیا۔
یہ کمیشن بلوچستان کے دورے پر ہے اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملکر حقائق پر مبنی رپورٹ مرتب کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ کو پیش کریں گے۔ طلبا نے کمیشن کو اپنی شکایات اور تجاویز پیش کی۔
style=”display:none;”>