لاہورمیں بارش کا 20 سالہ ریکارڈٹوٹ گیا۔سات گھنٹےکےدوران لاہورمیں 234 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔ لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں جس کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
واسا اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار نشیبی علاقوں میں پانی نکالنے میں مصروف عمل ہے۔لاہور کے علاقے سلامت پور میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک بچہ شدید زحمی ہوا۔ وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سمیت تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122اور واسا کے حکام کو فیلڈ میں رہنے اور نکاسی آب کے کام کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مون سون کنٹرول روم کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش ائیر پورٹ کے علاقے میں 188.9ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے نشیبی علاقوں سے پانی کے اخراج کا عمل رات سے جاری ہے۔ پی ڈی ایم اےکنٹرول روم اور پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اپریشن سنٹر 24گھنٹے فعال ہے۔مون سون کے خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے 36اضلاع میں ہنگامی مراکز قائم کر دیے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ بارش کے باعث آیندہ 48 گھنٹوں میں لاہور اور گوجرانولہ ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
style=”display:none;”>