افغان عبوری حکومت نے لڑکیوں کے سکول کھولنے اور جامعات میں طالبات کے لیے تدریسی عمل کو جلد بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ افغان عبوری کابینہ کے رکن اور طالبان کے سینیئر رہنما مولوی شہاب الدین دلاور نے افغان میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امید ہے موسم بہار تک تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے اور لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ افغان عبوری وزیر پیٹرولیم مولوی شہاب الدین دلاور کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی پڑھائی پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے بلکہ تدریسی عمل کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>