سندھ ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل ‘اے آر وائی نیوز’ کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔ جمعہ کی شب وفاقی وزارت داخلہ نے نجی ٹی وی چینل ‘اے آر وائی نیوز’ کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) منسوخ کردیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس ذوالفقار احمد خان نے نجی ٹی وی چینل ‘اے آر وائی’ کی نشریات کی بندش اور این او سی کی منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔اے آر وائی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 7 اگست کو چینل کی ٹرانسمیشن بند کردی گئی تھی، 8 اگست کو 9 محرم الحرام والے دن ہمیں 2 شوکاز نوٹس موصول ہوئے۔
style=”display:none;”>