پاکستان میں مقیم سکھ برادری بھی بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان سردار گوپال سنگھ چاولہ کی قیادت میں گوردوارہ جنم استھان میں ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارت کے خلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے درج تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ بھارت میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی گوردواروں پر حملے اور سکھوں کی مقدس کتاب گوروگرنتھ صاحب کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں اور سکھوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔بہت جلد کشمیر اور خالصتان آزاد ہوگا اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔
style=”display:none;”>