آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ کے تابوت کے آخری دیدار کے لیے شہریوں کی لمبی قطار موجود ہے جو چھ کلومیٹر تک پھیلی ہے۔
کنگ چارلس اورملکہ کیملا نے ویلز کے لنڈاف کیتھیڈرل میں ہونیو الی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات سے قبل رائل نیوی کے اہل کاروں کی ریہرسل جاری ہے۔آخری رسومات کی تقریب میں رائل نیوی کے اہل کار ملکہ کے تابوت کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر دو میل تک گشت کریں گے۔ آنجہانی ملکہ الزبتھ کی تدفین پیر کو لندن میں ہوگی۔ ونڈسر قلعے کے قریب سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
style=”display:none;”>