اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آئندہ ہفتے پاکستان کا ہنگامی دورہ کریں گے۔
ایک بیان کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اگلے ہفتے “یکجہتی کے دورے” پر پاکستان جائیں گے اور اس سال ملک میں آنے والے “تاریخی سیلاب” سے متاثر ہونے والے لوگوں سے ملاقات کریں گے ۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ “وہ جمعہ، 9 ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، اور ان علاقوں کا سفر کریں گے جو اس بے مثال موسمیاتی تباہی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
“سیکرٹری جنرل بے گھر خاندانوں سے ملاقات کریں گے اور یہ بھی دیکھیں گے کہ اقوام متحدہ کے ادارے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر، حکومت کی امدادی کوششوں میں مدد کرنے اور لاکھوں لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے کس طرح کام کر رہے ہیں۔ “
اقوام متحدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گٹیرس کی 11 ستمبر کو نیویارک میں واپسی متوقع ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا، “یہ دورہ بہت اہم ہو گا اور اس تباہی کے اثرات کو اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اس دورے کو بین الاقوامی امداد کو مزید متحرک کرنے کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں میں بڑے پیمانے پر مدد ملے گی،” ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سیکریٹری جنرل کا خیرمقدم کرنے کا منتظر ہے۔
پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 1,100 سے زائد افراد ہلاک، انفراسٹرکچر اور فصلیں تباہ اور 33 ملین افراد متاثر ہوئے۔
منگل کے روز سیکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان مصائب میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستانی عوام تباہ کن مون سون کا سامنا کر رہے ہیں
انہوں نے سیلاب کو “موسمیاتی تباہی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کے موسمیاتی بحران کے گڑھوں میں سے ایک ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ “ان ہاٹ سپاٹ میں رہنے والے لوگوں کے موسمیاتی اثرات سے مرنے کے امکانات 15 گنا زیادہ ہیں۔”
style=”display:none;”>