آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے تتہ پانی کے نواحی گاؤں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 7 بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 10 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو کوٹلی منتقل کردیا گیا ۔بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔
style=”display:none;”>