بھارتی ائر لائین کے مسافروں کو لیجانے کے لئے متبادل طیارہ کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا ہے۔ ائر لائین “انڈیگو” نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس بھارتی ائیر لائین کی فلائیٹ شارجہ سے بھارت کے شہر حیدرآباد جارہی تھی کہ اس کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارے کا رخ فورا” کراچی ائر پورٹ کی جانب موڑنا پڑا۔ طیارے میں پیدا ہونے والی خرابی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ مسافروں کو حیدرآباد لیجانے کے لئے ایک متبادل طیارہ بھیجا جارہاہے۔
تازہ ترین اطلاع کے مطابق ایک طیارہ کراچی پہنچ چکا ہے جو کراچی ائیرپورٹ لاونج میں بیٹھے مسافروں کو لیکر روانہ ہوجائے گا۔
style=”display:none;”>