وزیراعظم محمد شہباز شریف سیلاب متاثرین سے ملاقات اورامدادی کارروائیوں کے جائزے کے لئے نوشہرہ اور چار سدہ کے امدادی کیمپوں میں پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے نوشہرہ میں مردان پل پر سیلاب کی صورت حال کاجائزہ لیا۔
مردان پل پر وزیراعظم کو دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اورجاری ریسکیو کارروائیوں پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے لوگوں کو محفوظ مقامات پرپہنچانے اور فوری ریسکیو کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلانے کی ہدایات جاری کیں۔
تحصیل نوشہرہ میں چھ تحصیل جہانگیرہ میں دو ،تحصیل پبی میں تین میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ تحصیل نوشہرہ میں اکاون ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں رہائش، خوراک اورطبی سہولتیں شامل۔ تحصیل نوشہرہ کے چودہ گاؤں کوسیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
آٹھ ہزار سات سو پچاس گھروں میں پانی داخل ہوا۔ تقریبا پچاس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا۔ تحصیل جہانگیرہ کے سات گاوں کوخطرہ لاحق تھا۔ چار سو ستاون گھروں میں پانی داخل ہوا، تین ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
style=”display:none;”>