یوٹیلیٹی سٹورز کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ سٹور کو سامان فراہم کرنے والی مختلف نیشنل اور ملٹائی نیشنل برانڈڈ کمپنیوں نے اپنی مختلف برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ وہ اشیاء ہیں جنکی قیمتیں پچھلے سات ماہ سے مستحکم رکھی گئی تھیں۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن خود مینوفیکچرنگ یا پروڈکشن نہیں کرتا بلکہ ملک کی مایہ ناز اور سرٹیفائیڈ برانڈڈ کمپنیوں سے خریداری کرتا ہے۔ جب خام مال کی قیمتوں میں اضافہ، پروڈکشن چارجز میں اضافہ اور ٹرانسپورٹیش چارجز میں اضافہ ہوتا ہے تو پروڈکٹ کاسٹ بھی بڑھتی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے ، تاکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں بہتری آئے اور ان پروڈکٹس کی دستیابی جاری رہے۔
اس کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر عزم ہے کہ عوام الناس کو بنیادی اور برانڈڈ اشیاء اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر مہیا کرتا رہے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان اشیاء کی نئی قیمتیں پرنٹڈ ریٹیل مارکیٹ پرائس سے کم ہیں۔
یاد رہے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی 300 روپے فی کلوگرام، چینی 70 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ دالوں اور چاول پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے۔ اسکے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب سینکڑوں دیگر برانڈڈ اشیاء بھی عام مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
style=”display:none;”>