وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر رحیم یار خان پہنچیں گے۔ وزیر اعظم چاندنہ ائیرپورٹ رحیم یار خان پر متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر استقبال کریں گے۔ بعدازاں دونوں راہنما پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے علاوہ مختلف دیگرامور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
style=”display:none;”>