وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 14 دسمبر کو پاکستان کا دو رورہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران دونوں فریقین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ کئی دو طرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے برادر ممالک ہیں۔مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کے خیالات یکساں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجک صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور بڑھتی ہوئی جیو اکنامک پارٹنرشپ کو مزید تقویت ملے گی۔
style=”display:none;”>