وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کے لئے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کر دیا ہے۔
اب یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری کے لئے فوٹو کاپی کی شرط بھی ختم ہوگئی ہے اور صرف اصل شناختی کارڈ کاونٹر پردکھانا ہو گا۔
اب خریداری کے بعد کسٹمر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول گا۔
یو ٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن لاہور اور اسلام آباد کے ہر سپر مارکیٹ اسٹور اور منی مارکیٹ پر پی او ایس کاوئنٹرز کی تعداد بتدریج بڑھا رہی ہے۔
تمام زونل منیجرز کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کے لیے واٹر کولر، ٹینٹ، کرسیاں، پنکھے کی فراہمی کے لیے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور آئی سی ٹی سے رابطہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر 1500سے زائد اشیاء بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔
style=”display:none;”>