فیڈرل سروس ٹربیونل نے لاہور کے پولیس چیف غلام محمود ڈوگر کے حق میں دیا جانے والا حکم امتناع معطل کر تے ہوئے ان کی معطلی کا حکم بحال کردیا ہے۔
چیئرمین فیڈرل سروس ٹربیونل نے وفاقی حکومت کی جانب سے لارجر بینچ بنائے جانے کی درخواست بھی منظور کرلی۔ اب فیڈرل سروس ٹربیونل کا لارجر بینچ اس کیس کی سماعت 5 دسمبر کو کرے گا۔