وزارت اطلاعات و نشریات اور سی ڈی اے کے زیر اہتمام پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کی عظیم الشان افتتاحی تقریب آج شام 8 بجے ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر لیزر لائٹ شو، آتش بازی اور لائیو میوزک کا اہتما م ہوگا، جس میں گلوکار ساحر علی بگا، ملکو، حمیرہ ارشد، سونیا عظیم، محمد علی اور شان خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔افتتاحی تقریب صوبائی دارالحکومتوں میں سے کراچی میں تین تلوار اور کلفٹن۔۔۔ لاہور میں لبرٹی چوک اور گلبرگ ۔۔۔جبکہ کوئٹہ کے میزان چوک میں بڑی سکرینز پر دکھائی جائے گی۔
style=”display:none;”>