حالیہ بارش اورسیلاب کی وجہ سے بلوچستان میں مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 267 ہوگئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر 5 لاکھ سے زائد مال مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔
حالیہ مون سون بارشوں سے تقریبا 64 ہزار 3 سو 85 سے زائد گھروں اور دو لاکھ 936 ایکڑ سے زیادہ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ان بارشوں کی وجہ سے ڈیڑھ ہزارکلو میٹر طویل سڑکیں بھی متاثر جبکہ 22 رابطہ پلوں کونقصان پہنچا۔
بلوچستان میں بارشوں کی وجہ سے نصیرآباد ڈویژن اور کچھی کے بعض علاقوں میں سیلابی پانی اور گرمی کی شدت سے سیلاب متاثرین کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔ ان افراد کو خیموں، خوراک اور صاف پانی کی اشد ضرورت ہے۔
style=”display:none;”>