حالیہ مون سون بارشوں سے بلوچستان میں ابتک جانبحق افراد کی تعداد 230 سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ اربوں روپے مالیت کے نقصانات بھی ہوئے ہیں۔ بلوچستان کا دوسرے صوبوں سے زمینی رابطے جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا باعث ابھی تک مکمل بحال نہیں ہوسکے۔
تا ہم کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گہرے بادل چھا چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا یہ اسپیل بھی شدت کا ہوسکتا ہے جس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے، پاک افواج این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر پلان مرتب کرلیا ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک اعلئ سطحی جائزہ اجلاس وزیر اعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد، صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیا لانگو، کور کمانڈر 12 کور لیفٹنٹ جنرل آصف غفور اور دیگر اعلئ حکام نے شرکت کی۔
style=”display:none;”>