چاروں رکنِ پنجاب اسمبلی نے خرم لغاری کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق بیان کی تردید کر دی ہے۔
ایم پی اے منصور احمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے سے متعلق ایم پی اے خرم لغاری کے بیان کی بھر پور مذمت کرتا ہوں، عمران خان اور اپنی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں۔
مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عون حمید ڈوگر نے کہا ہے کم از کم مظفر گڑھ سے کوئی بھی پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتا ۔ ہم لانگ مارچ میں بھر پور حصہ لیں گے۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالحئی دستی اور ایم پی اے علمدار عباس قریشی نے بھی خرم لغاری کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے ہم عمران خان کے بیانیے کے ساتھ ہیں، ہم پارٹی چھوڑنے کا بالکل نہیں سوچ رہے، ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔
style=”display:none;”>