وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’نیشنل فلڈ رسپانس و کوآرڈینیشن سنٹر ‘‘ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز امدادی اور حکومتی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا، وزیراعظم کی سربراہی میں اس سنٹر میں وفاقی وزرا، وزراعلیٰ، مسلح افواج کے نمائندے اور ماہرین شامل ہوں گے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب پر ہنگامی اجلاس میں ہم نے نیشنل فلڈ رسپانس و کوآرڈینیشن مرکز کے قیام کی منظوری دی جو سیلابی آفت میں ادارہ جاتی سطح پر مدد فراہم کرے گا۔ یہ مرکز ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، ڈونرز اور حکومتی اداروں کے درمیان پل کے کردار کے طور پر خدمات سرانجام دے گا۔
یہ سنٹر تازہ ترین اطلاعات حاصل کرکے انہیں متعلقہ حکومتی اداروں تک پہنچائے گا۔ یہ سنٹر ریسکیو اور ریلیف بشمول انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں کی نگرانی بھی کرے گا۔
style=”display:none;”>