قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کل سہ پہر 3بجے قومی اسمبلی ہال میں ہو گا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ارکان کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کو قومی سلامتی کے موجودہ مسائل پر بریفنگ دی جائے گی۔ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، دونوں ایوانوں کی سینئر پارلیمانی قیادت، وفاقی وزرا، سینئر سیاسی قیادت، صوبائی وزرائے اعلیٰ ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی خصوصی طور پر مدعو ہیں۔ کمیٹی اجلاس میں سینئر ارکان پارلیمنٹ ، قومی اسمبلی اور سینٹ کی دفاع سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کے ارکان، وزارت دفاع، خارجہ، داخلہ، امور کشمیر، صحت، قومی سلامتی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز شرکت کریں گے۔ کمیٹی اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔