امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ شراکت داری بحال ہو چکی ہے۔ اپنے بیان میں مسعودخان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد غیر یقینی کی مختصر مدت رہی تاہم اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات دوبارہ ترقی اور توسیع کی راہ پر گامزن ہیں۔
پاکستانی سفیر نے کہاکہ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے امریکا سے تعلقات خراب کر کے آ بیل مجھے مار والا کام کیا۔
style=”display:none;”>