اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ور ہنگامہ آرائی کے کیس میں عمران خان کو حاضری کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔عمران خان عدالت پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے طبی اور سیکورٹی بنیادوں پر آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا وزیر داخلہ نے ان کے موکل کو لاحق سیکورٹی خدشات کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ عدالت پیش ہونے کے لیے عمران خان کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جانی ضروری ہے۔
عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔
style=”display:none;”>