چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیاہے اور اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد کر دہ پانچ نام زیر غور آئے اور جوڈیشل کمیشن نے پانچوں ناموں کو مسترد کر دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے چار ارکان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نامزد کردہ ناموں کے حق میں جبکہ پانچ نے مخالفت میں رائے دی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل نے ویڈیو لنک کے ذریعے کمیشن کے اجلاس میں شرکت کی۔